ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دوستوں کے بیچ معمولی جھگڑے پر چاقوزنی سے ایک ہلاک،4ملزمین گرفتار

دوستوں کے بیچ معمولی جھگڑے پر چاقوزنی سے ایک ہلاک،4ملزمین گرفتار

Sun, 17 Sep 2017 11:09:11    S.O. News Service

منگلورو،17؍ستمبر (ایس او نیوز)دوستوں کے بیچ معمولی مسئلے پر شروع ہونے والا جھگڑا چاقوزنی کے نتیجے میں ایک دوست کی موت پر ختم ہوا۔ اس طرح ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام نیسرگا(19سال) بتایا جاتا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق14ستمبر کو اتّاور میں کرشناجنم اشٹمی کی تقریب میں شرکت کے بعد لوٹتے وقت پڈیل ریلوے برڈج کے قریب نیسرگا اور اس کے دوستوں کے درمیان گانجہ نوشی کے معاملے پر تکرار شروع ہوئی جو مارپیٹ میں بدل گئی۔ اس دوران نکھل نامی دوست نے اپنے پاس موجود چاقونکالا اور نیسرگا پر حملہ کردیا۔ گہرے زخموں کے ساتھ نیسرگا کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مگر 16؍ستمبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نیسرگا نے دم توڑ دیا۔

کنکن ناڈی پولیس انسپکٹر روی نائک اور سب انسپکٹر روکمیّا نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کے نام پونیت عرف پچّو،شرتھ، پرکاش شیٹی اور نکھل بتائے جاتے ہیں۔
 


Share: